Services

Untitled Document
Untitled Document

ممبئی ٹیسٹ: کوہلی سال کے سب سے کامیاب بلےباز بن گئے

E-mail Print PDF

ممبئی ٹیسٹ: کوہلی سال کے سب سے کامیاب بلےباز بن گئے

ممبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انڈیا نے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی ہے، جب کہ انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ایک اور سینچری بنا لی ہے۔

اس اننگز کے دوران جب کوہلی کا سکور 55 رنز تک پہنچا تو وہ انگلش بلے باز جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر 2016 میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلےباز بن گئے۔

وراٹ کوہلی 87.64 کی اوسط سے 2450 سے زائد رنز بنا کر 2016 کے کامیاب ترین بلےبازوں کی فہرست کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ جو روٹ 2399 رنز بنا کر دوسرے، جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2186 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اب سے تھوڑی دیر قبل تک انڈیا نے انگلینڈ کے 400 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 405 رنز بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کوہلی 123 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

 
You are here: Home Sports ممبئی ٹیسٹ: کوہلی سال کے سب سے کامیاب بلےباز بن گئے