Services

Untitled Document
Untitled Document

ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، شہریار خان

E-mail Print PDF

ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، شہریار خان
یاسر شاہ نے فیملی کی بلڈ پریشر کی دوائی استعمال کی ، آئی سی سی سے اپیل کرینگے نرمی برتے
آسٹریلیا کی جانب سے انڈر 19ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہوا ، آئی سی سی دو حصو ں میں تقسیم ہوجائیگی اس مسئلے کو لازمی اٹھائینگے
امید ہے محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ مل جائیگا ، شائقین جلد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دیکھیں گے ، چیئرمین پی سی بی

لاہور(آن لائن)چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، یاسر شاہ کی فیملی کو بلڈ پریشر کی بیماری ہے ، یاسر نے بلڈ پریشر کی دوائی کھائی آئی سی سی سے اپیل کرینگے نرمی برتے ، امید ہے محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ مل جائے گا، آسٹریلیا کے فیصلے سے آئی سی سی دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگی اس مسئلے کو آئی سی سی میں اٹھائینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے آسٹریلیا کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ اس فیصلے سے انارکی پھیلی گی آئی سی سی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی جو کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے آئی سی سی اجلاس میں ہم اس ایشو کو لازمی اٹھائینگے ۔ شہریار خان نے کہا کہ یاسر شاہ کی فیملی کو بلڈ پریشر کی بیماری ہے یاسر شاہ نے اپنی اہلیہ کی دوائی استعمال کی جس سے یہ مسئلہ پیدا ہوگیا آئی سی سی سے اپیل کرینگے کہ وہ اس معاملے میں نرمی برتے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کرینگے امید ہے آئی سی سی ہمدردانہ غور کرے گی ۔۔ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہریا ر خان نے کہا کہ اس کی بال حکومت کے کورٹ میں ہے شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جس طرح کے حالات ہیں امید ہے اجازت مل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین بہت جلد محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ ایکشن میں دیکھیں گے ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی پر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شامل کیا گیا ہے امید ہے نیوزی لینڈ ٹیم بھی ان کو ویزہ جاری کردے گی ہم نے تمام دستاویزات بھجوادی ہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے مثبت ریسپانس آیا ہے ۔

 
You are here: Home Sports ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، شہریار خان