Services

Untitled Document
Untitled Document

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ایک اور موقع دیا ، محمد عامر

E-mail Print PDF

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ایک اور موقع دیا ، محمد عامر
تمام دوستوں کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو مشکل وقت میں میرے ساتھ تھے ، پیغام

لاہور (آن لائن) لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد محمد عامر کو 5 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ۔

 
You are here: Home Sports اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ایک اور موقع دیا ، محمد عامر