Services

Untitled Document
Untitled Document

2015 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ملا جلا رہا، نیا سال محمد عامر کیلئے خوشیاں لایا

E-mail Print PDF

2015 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ملا جلا رہا، نیا سال محمد عامر کیلئے خوشیاں لایا
پاکستان کی جیت کا تناسب 50. 62 فیصد رہا جواس سال کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی تھی، یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 8,832 رنز کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے ون ڈے کریئر بھی اختتام کو پہنچے
سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آئے
سپنر یاسر شاہ کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب ممکنہ طویل معطلی کا سامنا ، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عظمت رانا اور سابق منیجر یاور سعید بھی انتقال کر گئے

لاہور (آن لائن) سنہ 2015 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ملا جلا رہا، اس سال پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی۔ اس نے آٹھ میں سے پانچ ٹیسٹ جیتے اور صرف ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جیت کا تناسب 50. 62 فیصد رہا جواس سال کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 8,832 رنز کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیایونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد کا سب سے زیادہ 8,832 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ٹیسٹ کرکٹ کے برعکس ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکی۔ورلڈ کپ ختم ہوا تو مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے ون ڈے کریئر بھی اختتام کو پہنچے اور ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپ دی گئی جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلی ہی سیریز میں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔Icaption ورلڈ کپ ختم ہوا تو مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے ون ڈے کریئر بھی اختتام کو پہنچےپاکستان نے زمبابوے اور سری لنکا کو شکست دی لیکن انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز میں اس کی کارکردگی بہت خراب رہی اور اسے تین ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے اس سال 12 ون ڈے جیتے اور 14 ہارے۔ پاکستان سے زیادہ ون ڈے ہارنے والی ٹیم صرف زمبابوے کی رہی جس نے 23 ون ڈے ہارے۔یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے کھیل کر اس فارمیٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپس آئےعامر کی واپسی پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان کے کہنے پر استعفیٰ واپس لے لیا۔ اظہر علی اور محمد حفیظ نے محمد عامر کی کیمپ میں موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کیاپاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والی سیریز کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا لیکن یہ سیریز بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹال مٹول کی نذر ہوگئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ ہاں کے انتظار میں ناں کو بھی ترس گیا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب معطلی کا سامنا ہےسنہ 2015 کے جاتے جاتے پاکستانی کرکٹ کو ایک اور تلخی دے گیا جب پورے سال ٹیسٹ میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب ممکنہ طویل معطلی کا سامنا ہے۔اس سال پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عظمت رانا اور سابق منیجر یاور سعید بھی انتقال کر گئے۔

۔

 
You are here: Home Sports 2015 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ملا جلا رہا، نیا سال محمد عامر کیلئے خوشیاں لایا