Services

Untitled Document
Untitled Document

عامر کیلئے ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہی ،اس نے سچ بتایا سزا بھی کاٹی ، کھیلنے کا پورا حق ہے ، شاہد آفریدی

E-mail Print PDF

عامر کیلئے ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہی ،اس نے سچ بتایا سزا بھی کاٹی ، کھیلنے کا پورا حق ہے ، شاہد آفریدی
سلمان بٹ اور محمد آصف 2 سال تک ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہے، دونوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ،ورلڈ کپ سر پر ہے ، پاکستانی ٹیم ہر لحاظ سے بہتر ہے ، زیادہ تبدیلیاں نہیں کرسکتے ،،ٹی 20کپتان
صحافی کے سوال پر آفریدی کا دماغ بوم بوم ہوگیا ،اپنی کارکردگی اور کپتانی کے حوالے سے سوال پر صحافی کو جھڑک دیا ،صحافیوں کا منیجر انتخاب عالم کے سامنے احتجاج ، معافی کامطالبہ کردیا

لاہور(آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں، عامر نے سچ بتایا اور غلطی کی سزا بھی کاٹی، عامر کے لئے ہمیشہ سے ہی دل میں جگہ رہی ہے جب کہ اس کا رویہ بھی ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف 2 سال تک ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہے، دونوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ کپتان کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ آسان نہیں اور سر پر ہے لیکن پاکستانی ٹیم ہر لحاظ سے بہتر ہے اور ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر سکتے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک انہیں اسی ٹیم کو لے کر چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دکھانا ہوگی اور لمبی پارٹنر شپ بنانے کی صلاحیت بہتر کرنا ہو گی، محمد عامر کو ویزہ نہیں ملتا تو تب بھی قومی ٹیم کا توازن خراب نہیں ہوگا جب کہ عرفان کو ٹیم سے بالکل آو¿ٹ نہیں کیا گیا وہ 20 لڑکوں میں شامل ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے جب خراب کپتانی اور پرفارمنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو حسب روایت شاہد آفریدی نے صحافی کو جھڑک دیا اور کہا کہ مجھے آپ سے گھٹیا سوال کی ہی امید تھی۔ آفریدی کی جانب سے جواب دینے کے بجائے جھڑکنے پر صحافیوں نے ٹیم منیجر انتخاب عالم کے سامنے احتجاج کیا اور شاہد آفریدی سے اپنے رویے پر معافی کا مطالبہ کیا۔ ۔

 
You are here: Home Sports عامر کیلئے ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہی ،اس نے سچ بتایا سزا بھی کاٹی ، کھیلنے کا پورا حق ہے ، شاہد آفریدی