Services

Untitled Document
Untitled Document

محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی

E-mail Print PDF

محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی
باو¿لر نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں بیٹھ کر یہ درخواست جمع کروائی جس میں پی سی بی حکام نے بھی ان کی مد دکی
عامر کا کیس مضبوط ہے، امید ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باو¿لر کو اگلے دو سے تین روز میں ویزہ مل جائے گا، پی سی بی

لاہور(آن لائن) فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 23سالہ فاسٹ باو¿لر نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں بیٹھ کر یہ درخواست جمع کروائی جس میں پی سی بی حکام نے بھی ان کی مد دکی۔ ذرائع کے مطابق درخواست جمع کروانے سے قبل محمد عامر نے ویزے کے لیے درکار ایک چیک لسٹ مکمل کی جس میں نیوزی لینڈ سفارتخانے نے بھی ان کی مدد کی۔یاد رہے کہ پی سی بی حکام نے محمد عامر کا ویزا کیس گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے سفارتخانے بھیجا تھا جہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد آ ج فاسٹ باو¿لر نے ویزے کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا دی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق عامر کا کیس مضبوط ہے اور امید ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باو¿لر کو اگلے دو سے تین روز میں ویزہ مل جائے گا۔

 
You are here: Home Sports محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی